الہ آباد (جھنگ تیز)زہریلے دودھ کے استعمال سے بچوں اور بڑوں میں مہلک بیماریاں پھیلنے کا خدشہ.خاموش زہر دوسرے بڑے شہروں میں بھی سپلائی کیا جانے لگا
الہ آباد. مصنوعی دودھ کا کاروبار عروج انتظاميہ خاموش تماشائی.
تفصلات کے مطابق الہ آباد ، تلونڈی ، قلعہ ناتھا سنگھ سوہڈیوال کے گردو نواح میں مصنوعی دودھ کی فروخت کا دھندہ عروج پر چند روپے کی خاطر مضر صحت دودھ فروخت کر کے انسانی جانوں سے کھیلا جا رہا ہے زہریلے دودھ کے استعمال سے کئی مہلک بیماریاں پھیل چکی ہیں یہ خاموش زہر دودھ دوسرے بڑے شہروں میں بھی سپلائی کیا جا رہا ہے دودھ کو ٹھنڈا کر نے کے نام پر ایک چلر بنایا جاتا ہے جبکہ باہر دکھاوے کے لئے چلر ہوتا ہے مگر اندر مضر صحت دودھ تیا ر کیا جاتا ہے جس میں سرف ، یوریا کھاد ، میٹھا سوڈا ، اور کوکنگ آئل کے علاوہ کارومو لین استعمال کی جاتی ہے جس کو مردہ جسم محفوظ رکھنے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے وہ اس مصنوعی دودھ میں ڈال کر پیداوار میں اضافہ کیا جاتا ہے اس زہریلے دودھ کے استعمال سے بچوں کی صحت پر زیادہ اثر ہوتا ہے جس سے جلدی امراض جنم لیتی ہیں یہ دھندہ تلونڈی ،بھلریاں ، قلعہ ناتھا سنگھ ، ججل ،بھاگیوال ، الہ آباد شہر ، سوہڈیوال و دیگر دیہات میں عروج پر ہے ۔ مختلف تنظیموں نے متعلقہ انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ اس گھناؤنے کاروبار کو روکنے کے لئے ٹیمیں تشکیل دی جائیں جو ہر ضلع میں دودھ چیک کر کے فروخت ہونے دیں.
Home
تازہ ترین
قصور
قومی
الہ آباد. مصنوعی دودھ کا کاروبار عروج پر,دوسرے بڑے شہروں میں بھی سپلائی کیا جانے لگا,انتظاميہ خاموش تماشائی.
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں
(
Atom
)


0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں