طالبہ عاصمہ رانی کی قتل کی شدید مذمت کرتے ہیں۔الحاج شاجی گل آفریدی


پشاور(چیف اکرام الدین سے)قومی اسمبلی کے پارلیمانی لیڈر ایم این اے الحاج شاجی گل آفریدی نے کہا کہ رشتے سے انکار پر پی ٹی آئی کے ضلعی صدر آفتاب عالم کے بھتیجے  مجاہد نے طالبہ عاصمہ رانی کو گولیاں مار کر قتل کر دیا ہم اس بے گناہ قتل کی شدید مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ ملک میں جاری قتل عام اور انتشار پر حکومت کیوں خاموش ہے انہوں نے یورپی انٹرنیشنل میڈیا جرمن کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ قتل میں ملوث ملزم مجاہد کے خلاف حکومت فوری قانونی کاروائی کریں طالبہ عاصمہ رانی کے لواحقین کے ساتھ غم میں ہم برابرکے شریک ہیں انہوں نے مزید کہا کہ حکومت عاصمہ رانی کے اہلخانہ کو انصاف دیں اور ملزم مجاہد کو گرفتار کرکے سخت سے سخت سزا دی جائے۔

Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں