نیو یارک (جھنگ تیز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بعد امریکی قومی سلامتی کے مشیر نے بھی پاکستان پر الزامات کی بوچھاڑ کر دی۔ مک ماسٹر نے کہا کہ پاکستان سے کئے جانے والے مطالبات محض الزامات کا تبادلہ نہیں ہیں۔
پاکستان پر دباؤ بڑھانے کیلئےامریکی حکام یکے بعد دیگرے الزامات کی بوچھاڑ کرنے لگے اور اس بار ہرزہ سرائی امریکی قومی سلامتی کے مشیرمک ماسٹر نے کی۔
وائس آف امریکا کو انٹرویو دیتے ہوئے مک ماسٹر نے الزام لگایا کہ پاکستان بعض دہشت گرد گروہوں کو اپنی خارجہ پالیسی کے ایک جزو کے طور پر استعمال کر رہا ہے اور پاکستانی طالبان اور حقانی نیٹ ورک کی قیادت کو محفوظ ٹھکانے فراہم کر رہا ہے۔
مک ماسٹر نے کہا کہ پاکستان سے کئے گئے مطالبات کا مقصد یہ واضح کرنا ہے کہ اب دونوں ملکوں کے تعلقات مزید تضادات کے متحمل نہیں ہو سکتے۔
مک ماسٹر نے مزید کہا کہ امریکی حکومت پاکستان پر یہ واضح کرنا چاہتی ہے کہ اسے افغانستان میں استحکام لانے کیلئے امریکہ کے ساتھ مل کر کام کرنا ہو گا جس سے پاکستان کو بھی بہت فائدہ ہو گا۔
ایک سوال کے جواب میں مک ماسٹر نے کہا کہ پاکستان بے تحاشا انسانی اور معاشی وسائل سے بھرپور ملک ہے۔
مک ماسٹر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا پاکستان سے متعلق حالیہ ٹوئٹ کو پاکستان کے رویے پر امریکی صدر کا اظہار مایوسی قرار دیا۔

About Jhang Tezz
This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں