لاہور (جھنگ تیز )پنجاب یونیورسٹی کے ہاسٹلز میں پولیس نے سرچ آپریشن کیاجس میں بھاری نفری نے حصہ لیا،آپریشن میں 73 طلبہ کو چیک کیا گیا ، کوائف پورے نہ دکھانے پر ایک طالب علم کوتفتیش کے لیے حراست میں لے لیا گیا۔اسے تھانہ مسلم ٹاؤن منتقل کر دیا گیا ۔ادھر پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ نے تصادم میں ملوث طلبہ کو جیلوں میں ذاتی سماعت کے نوٹسز موصول کرادئیے ۔ ذرائع کے مطابق جیلوں میں موجود37طلبہ کو گزشتہ روز پرسنل ہیئرنگ کے نوٹسز موصول کرائے گئے اور پروفیسرز کی ٹیم آج ان طلبہ کی جیل میں جاکر سماعت کرے گی اور تصادم سے متعلق ان کے بیانات قلمبند کئے جائیں گے۔ 100 سے زائد طلبہ کے خلاف کارروائی کرکے انہیں یونیورسٹی قانون کے مطابق سزا دی جائے گی۔
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں
(
Atom
)



0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں