ممبئی(جھنگ تیز)بالی ووڈ کے نوجوان اداکار ٹائیگر شروف اور اداکارہ دیشا پٹانی کی شادی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی. اپنی پہلی ہی فلم ’ہیروپنتی‘ کے ذریعے شہرت حاصل کرنے والے بالی ووڈ کے نوجوان اداکار ٹائیگر شروف اور بالی ووڈ میں نئی نئی انٹری دینے والی اداکارہ دیشا پٹانی کے درمیان عشق کی خبریں کافی عرصے سے میڈیا پر گردش کررہی تھیں اور اب دونوں فلم باغی کے سیکوئل میں جلوہ گر ہورہے ہیں.
فلم ’باغی 2‘ کی شوٹنگ کے دوران ٹائیگر شروف اور دیشا پٹانی کے درمیان نزدیکیاں اتنی بڑھ گئیں
کہ ٹائیگر شروف نے اپنا گھر چھوڑ کر دیشا کے ساتھ ہی رہنا شروع کردیا. حال ہی میں ٹائیگر شروف اور دیشا پٹانی کی چند تصاویر منظر عام پر آئی تھیں جن میں دونوں سری لنکا میں چھٹیاں گزارتے ہوئے نظر آرہے ہیں اور اب دونوں کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں دونوں اداکار شادی کرتے نظر آرہے ہیں. ویڈیو میں دونوں حقیقت میں نہیں بلکہ فلم کی شوٹنگ کے لیے ایک دوسرے کو ہار پہنا کر شادی کے بندھن میں بندھ رہے ہیں



0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں