ممبئ(چیف اکرام الدین سے)بھارتی شہر منگلور میں انتہا پسند تنظیم بجرنگ دل نے لڑکوں سے ملنے کے جرم میں دو لڑکیوں کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا بھارت ریاست کرناٹکا کے شہر منگلور میں انتہا پسندوں نے مسلمانوں دوستوں کے ساتھ پارک جانے پر ہندو اور عیسائی لڑکیوں کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہےجبکہ باقی ملزمان کی تلاش جاری ہے،پولیس نے بتایا کہ واقعے میں ملوث افراد کا تعلق ہندو انتہا پسند تنظیم بجرنگ دل سے ہے۔دوسری جانب اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح ہندو انتہا پسند لڑکیوں کو تشدد کا نشانہ بنا رہے ہیں اور وہاں موجود پولیس اہلکار کھڑےتماشہ دیکھ رہے ہیں کرناٹکا کے وزیر داخلہ رامالنگا ریڈی نےواقعہ کا نوٹس لیتے ہوئےپولیس کو حکم دیا ہے کہ ملزمان کو گرفتار کرکے سخت کاروائی کی جائے۔انہوں نے کہا کہ موقع پرموجود پولیس اہلکاروں کےخلاف غفلت برتنے پرکارروائی کا آغاز کردیاگیا ہے۔
واضح رہے کہ بھارت میں ایسےواقعات آئے روز رپورٹ ہوتے ہیں جس میں انتہا پسندوں کی جانب سےدلتوں اوراقلیتی برادری کوتعصب کا نشانہ بنایاجاتاہے۔
Home
انٹرنیشنل
تازہ ترین
بھارت ہندو انتہا پسندوں نے مسلمان دوستوں سے ملنے پر لڑکیوں کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں
(
Atom
)


0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں