پاکستانی فلم ”ارتھ“ میں حمائمہ ملک کے فحش مناظر پر مشتمل گانا ”ہونے دو“ کس پاکستانی گلوکارہ نے گایا؟ ایسا نام سامنے آ گیا کہ ہر پاکستانی ہکا بکا رہ جائے گا، کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ۔۔۔

لاہور (جھنگ تیز) اداکار شان شاہد، مہیب مرزا اور اداکارہ حمائمہ ملک کی فلم ”ارتھ“ کے فحش گانے ”ہونے دو“ نے پاکستانیوں کو غضب میں مبتلا کر رکھا ہے اور سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے تنقید کا سلسلہ بھی جاری ہے مگر کیا آپ جانتے ہیں کہ یہ گانا کس پاکستانی گلوکارہ نے گایا اور اس کی موسیقی کس نے دی؟تو جناب۔۔۔! یہ جان کر آپ کو حیرت کا جھٹکا ضرور لگے گا کہ یہ گانا کسی اور نے نہیں بلکہ گلوکارہ آئمہ بیگ نے گایا ہے جبکہ اس کی موسیقی ساحر علی باگا نے دی ہے اور اس گانے کے کمپوزر بھی ساحر علی باگا ہی ہیں۔آئمہ بیگ کو کامیڈی شو مذاق رات سے شہرت حاصل ہوئی تھی جبکہ انہوں نے فلم ”لاہور سے آگے“ کیلئے ”کلاباز دل“ گانا بھی گایا جس پر انہیں بہترین فی میل سنگر لکس سٹائل ایوارڈ بھی ملا۔ اس کے علاوہ انہوں نے فلم ”نامعلوم افراد 2“ کیلئے ”کیف و سرور“ اور اس سے قبل کوک سٹوڈیو میں ”بازی“ گانا بھی گایا اور وہ ”چھپن چھپائی“ کے نام سے اپنا میوزک البم بھی متعارف کروا چکی ہیں۔
Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں