تحریک آزادی ، عدنان صدیقی کا ڈرامہ ’گھگھی‘ ریلیز کے لیے تیار

لاہور(جھنگ تیز) عدنان صدیقی کا ڈرامہ ’گھگھی‘ ریلیز کے لیے تیار ہے جس کی کہانی پاکستان کی آزادی یعنی1947ءکے دوران ہونیوالے قتل عام پر مبنی ہے ۔ اس ضمن میں عدنان صدیقی نے سوشل میڈیا پر تفصیلات شیئرکرتے ہوئے لکھاکہ ” مجھے بالآخر ڈرامے گھگھی کی ایک جھلک دکھلانے پر بہت خوشی ہے ، یہ کہانی 1947ءکے دوران امریتہ پریتم کے کردار پر مبنی ہے جس دوران وہ تمام ہی کمیونٹیز کی خواتین کیخلاف ہونیوالے ظلم وتشدد کیخلاف وہ کھل کر بولیں ، کہانی ایک مسلمان اور ہندو کے درمیان پیار کے گرد گھومتی ہے ۔ 
ڈرامہ گھگھی کی لکھاری آمنہ مفتی ہیں جو اس سے قبل اقبال حسین کی فلم بھی لکھ چکی ہیں ۔ عدنان صدیقی کا ڈرامہ گھگھی نجی ٹی وی چینل پر آن ایئرہوگا۔
Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں