فیصل آباد:میٹرک امتحانات کا شفاف انعقاد اولین ترجیح ہے ،کمشنر مومن آغا

فیصل آباد(جھنگ تیز)حکومت پنجاب کی ہدایت پر ڈویژنل کمشنر مومن آغا نے بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فیصل آباد کے چیئرمین کاایڈیشنل چارج سنبھال لیا۔عہدے کا چارج سنبھالنے کے بعد اجلاس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ یکم مارچ سے شروع ہونے والے میٹرک امتحانات کاشفاف انعقاد اولین ترجیح ہے ، اس سلسلے میں بورڈ افسران ضروری انتظامات کو حتمی شکل دیں۔انہوں نے کہا کہ امتحانی مراکز میں محفوظ وپرسکون ماحول یقینی بنانے کے علاوہ طالب علموں کے رول نمبر کی بروقت ڈلیوری اورمحنتی،دیانتدار اورغیر متنازعہ امتحانی عملہ تعینات کریں جن کی جدید خطوط پر ٹریننگ کا عمل بھی بروقت مکمل کیاجائے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کے موثرترین اقدامات کے تحت بوٹی کلچر کا خاتمہ کیا گیا ہے جس کا تسلسل برقرار رہنا چاہیے ۔اس موقع پر سیکرٹری بورڈ خرم قریشی نے بتایا کہ میٹرک امتحان 2018ء کے انتظامات کو حتمی شکل دی جارہی ہے
Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں