چنیوٹ‘ڈی ایس پی سٹی اظہر یعقوب کی کھلی کچہری،موقع پر احکامات جاری

چنیوٹ (جھنگ تیز)عوامی مسائل سننے کے لئے ڈی ایس سٹی اظہر یعقوب نے تھانہ سٹی میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔ کھلی کچہری میں ایس ایچ او سٹی انسپکٹر غلام شبیر ودیگر بھی موجود تھے ۔ اس موقع پر لوگوں کے مسائل کو سن کر موقع پر ہی احکامات بھی جاری کئے گئے ۔ ڈی ایس پی سٹی نے کھلی کچہری کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کھلی کچہری کا مقصد عوام اور پولیس کے مابین اعتماد کی فضا کو مزید مستحکم کرنا اور لوگوں کے ایسے مسائل حل کرنا ہے جو کسی بھی وجہ سے حل نہیں ہو سکے ۔ عوام کسی بھی مسئلے کی صورت میں مجھ سے مل سکتے ہیں۔ لوگوں کے جان و مال کی حفاظت اور امن و امان کے قیام کے لئے تمام ممکن اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ عوام کو چاہئے کہ معاشرتی برائیوں کے خاتمے اور جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کے لئے پولیس کا ساتھ دیں۔
Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں