ظلم کی انتہا،عورت کو برہنہ کر دیا،متاثرہ خاتون کا احتجاج،وزیر اعلیٰ سے کاروائی کا مطالبہ

اٹھارہ ہزاری (جھنگ تیز)اڈا بھریڑی تھل کی رہائشی خاتون ثریا بی بی نے اہل خانہ کے ہمراہ پرامن احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ بااثرملزمان نےدوکنال رقبہ کے تنازع پر گھر میں داخل ہوکر اسے تشددکرتے ہوئے برہنہ کر دیا اور زخمی کردیا،اہل علاقہ کی مداخلت پر ملزمان دھمکیاں دیتے ہوئے واپس چلے گئے۔قانونی کارروائی کے لیے تھانہ 18ہزاری پولیس کو درخواست گزاری مگرسیاسی اثرورسوخ ہونے کے باعث ملزمان کے خلاف تاحال کوئی کارروائی نہیں ہوسکی۔متاثرہ خاتون کا کہنا تھا کہ وہ ڈی ایس پی صدر سرکل کے پاس بھی کئی دفعہ گئے مگر کوئی شنوائی نہیں ہوسکی۔متاثرہ خاتون نے وزیراعلیٰ پنجاب سمیت تمام اعلیٰ حکام  سے اپیل کی ہے کہ بااثر ملزمان اور یہاں کی پولیس جو ملزمان کی پشت پناہی کر رہی ہے، کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے اور ہمیں تحفظ فراہم کیا جائے۔
اس حوالے سے یکم جنوری کا کرائم واچ پروگرام دیکھنے کے لئیے لنک پر کلک کریں
https://www.youtube.com/watch?v=i9ye9qMGJ3g
Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں