جھنگ ( جھنگ تیز):سیکرٹری ٹرانسپورٹ پنجاب نے سیکرٹری ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی جھنگ محسن ریاض کی معطلی کی مدت میں 29جنوری تک توسیع کر دی ہے ۔سیکرٹری ڈی آر ٹی اے جھنگ محسن ریاض کو 5ماہ قبل مبینہ سنگین کرپشن ، مختلف مدات میں سرکاری رقوم کی خرد برد ، فراڈ و جعل سازی اور اختیارات کے ناجائز استعمال پر معطل کیا گیا تھا ۔علاوہ ازیں سیکرٹری پنجاب پراونشل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی سربراہی میں ایک اعلیٰ سطحی انکوائری کمیٹی بھی تشکیل دی گئی تھی جو تمام ریکارڈ قبضہ میں لے کر تحقیقات کر رہی ہے جس میں وسیع پیمانے پر بے ضابطگیاں منظر عام پر آئی ہیں۔یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ سیکرٹری ڈی آر ٹی اے جھنگ محسن ریاض کے ساتھ ساتھ پورا دفتری عملہ بھی معطل کر دیا گیا تھا اور مذکورہ عہدہ کا اضافی چارج ڈسڑکٹ مانیٹرنگ آفیسر جھنگ کے پاس ہے ۔
Home
تازہ ترین
جھنگ شہر
ضلع جھنگ کی خبریں
سیکرٹری ٹرانسپورٹ پنجاب نے سیکرٹری ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی جھنگ محسن ریاض کی معطلی کی مدت میں 29جنوری تک توسیع کر دی
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں
(
Atom
)



0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں