کامیڈی فلم ’ہاؤس فل 4‘ کی مکمل کاسٹ کا اعلان

ممبئی: 
بالی ووڈ میں ساجد خان کی ہدایتکاری میں بننے والی مشہور کامیڈی فلم ’ہاؤس فل 4‘ کی مکمل کاسٹ کا اعلان کردیا گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کی مشہور کامیڈی فلم ’’ہاؤس فل ‘‘ کے چوتھے سیکوئل کی کاسٹ اور ریلیز کا اعلان کردیا گیا، جس میں اداکارہ پرینتی چوپڑا، دیشا پٹانی ،کیارا ادوانی اور سنجے دن کی صورت میں  نئے لوگ سیکوئل کا حصہ ہیں جب کہ فلم 2019 میں دیوالی کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔
فلم کے ہدایتکار ساجد خان  نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر ایک پوسٹ کی جس میں انہوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’ دوستوں کچھ دیر کے لیے اپنی مصروفیات سے فراغت لے رہا ہوں۔ جلد ہی آپ کو ہاؤس فل 4 کے ساتھ دیکھوں گا جب کہ آپ کی محبت، نیک خواہشات اور دعاؤں کی ضرورت ہے‘۔
واضح رہے کہ اس سے قبل فلم ’ہاؤس فل ‘کے تیسرے سیکوئل میں مرکزی کردار ادا کرنے والی جیکلین فرننڈس کو چوتھے سیکوئل سے آؤٹ کردیا گیا جب کہ فلم کے دیگر کرداروں میں اکشے کمار ،رتیش دیش مک اور جان ابراہم مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔
Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں