وزیر اعلیٰ کے پی کے پرویز خٹک کی زیر صدارت اجلاس.

پشاور(چیف اکرام الدین سے)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک کی زیر صدارت اجلاس میں ہوا جس میں وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے 5ہزارملازمین کی مستقلی پر اتفاق کیا اور مجموعی طورپر4517کنٹریکٹ اسامیاں ریگولرکرنے کی منظوری دی گئی، اجلا س میں مختلف محکموں کے37 پروجیکٹس کے4ہزار93کنٹریکٹ ملازمین کومستقل کرنے کی منظوری دی گئی ، وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے ترقی اورمستقلی کی سمری کابینہ اجلاس میں پیش اور اسمبلی سے منظورکرانے کی ہدایت کر دی،اجلاس میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوانے ہر محکمے میں پلاننگ سیل کے قیام ،محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات کے پراجیکٹ ملازمین کی مستقلی اورپولیس ملازمین کیلئے اپ گریڈیشن اوررسک الاو¿نس کی منظوری دی۔اس پر موقع اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے کہا کہ نظام فعال اورشفاف ہوگاتوہرکوئی اپنی ذمے داری ادا کرے گا،نچلے درجے کے ملازمین کو ترقی دینا عین انصاف ہے،انہوںنے کہا کہ ضلعی سطح پر بھی محکموں کی مکمل پلاننگ ہونی چاہئے،دارالامان مانسہرہ کے ملازمین کیلئے محکمہ خزانہ سے ملکرپالیسی وضع کی جائے، پرویز خٹک نے کہا کہ پیداواری شعبوں میں اہداف مکمل کرنے پرملازمین کیلئے مراعات کاپیکیج بنایاجائے،پراجیکٹس کو کارکردگی کی بنیاد پر توسیع دی جائے ورنہ ختم کیا جائے.

Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں