اٹھارہ ہزاری(نامہ نگار)وزیرخوراک بلال یاسین کا اٹھارہ ہزاری شوگر ملز کا دورہ۔ضلعی وملزانتظامیہ نے ماموں بنادیا،ملز ملازمین اور من پسند افراد نے کاشتکار بن کر وزیرخوراک کو ملزانتظامیہ کے خلاف کوئی شکایت نہ ہونے کا کہا۔ذرائع۔تفصیلات کے مطابق وزیرخوراک بلال یاسین نے گزشتہ روز اٹھارہ ہزاری میں واقع سراج اور حق باہو شوگر ملز کا اچانک دورہ کیا۔جسکے دوران انہوں نے گنے کی خریداری ودیگر امور کا جائزہ لیا۔وزیرخوراک نے جب کاشتکاروں سے مسائل پوچھنے شروع کیے توملز انتظامیہ اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے موقع پر بھیجے جانے والے من پسند افرادنے خود کوکاشتکار ظاہر کرکےمقامی ملزوضلعی انتظامیہ سے کسی قسم کی شکایت نہ ہونے،بروقت سی پی آر اور مناسب ریٹ ملنے کا کہا جس پر وزیرخوراک نے اطمنیان کا اظہار کرتے ہوئے انتظامات کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔اس موقع پر بلال یاسین کا کہنا تھا کسانوں کا استحصال کرنے والے کےخلاف کسی قسم کی کوئی رعائیت نہیں برتی جائے گی،ضلعی انتظامیہ کسانوں کی جانب سے کی جانے والی شکایات کا فوری طور پرازالہ کرے۔وزیرخوراک کے دورہ کے موقع پرمقامی کاشتکاروں کو ملزگیٹ سے اندر جانے کی اجازت نہیں دی گئی تھی۔علاوہ ازیں وزیرخوراک بلال یاسین نے دربار حضرت سلطان باہو پر بھی حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر جھنگ مدثر ریاض ملک، اسسٹنٹ کمشنر جھنگ شاہد عباس جوئیہ اور اے سی اٹھارہ ہزاری شبیر احمدڈوگرودیگر حکام موجود تھے۔
Home
اٹھارہ ہزاری
تازہ ترین
ضلع جھنگ کی خبریں
وزیرخوراک بلال یاسین کا اٹھارہ ہزاری شوگر ملز کا دورہ۔ضلعی وملزانتظامیہ نے ماموں بنادیا۔ذرائع
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں
(
Atom
)


0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں