اٹھارہ ہزاری.یونین کو نسل روڈوسلطان میں بچوں کو ویکسی نیشن نہ ہوسکی،بچوں میں مختلف بیماریاں پھیلنے لگیں، ویکسی نیٹر گھر بیٹھے تنخواہیں وصول کرنے لگا،

اٹھارہ ہزاری (آصف شہزاد)
یونین کو نسل روڈوسلطان میں بچوں کو ویکسی نیشن نہ ہوسکی،بچوں میں مختلف بیماریاں پھیلنے لگیں، ویکسی نیٹر گھر بیٹھے تنخواہیں وصول کرنے لگا،تفصیلات کے مطابق یونین کونسل رودوسلطان جوکہ تحصیل اٹھارہ ہزاری کی آبادی کے لحاظ سے بڑی یونین کونسل ہے، رورل ہیلتھ سنٹر کی صورت میں ایک ہسپتال تو موجود ہے لیکن صحت کی بنیادی سہولیات میں سب سے محروم یونین بھی روڈوسلطان ہے، روڈوسطان کی بیشتر آبادی میں پانچ سال سے کم عمر بچے ویکسی نیشن سے محروم ہیں رورل ہیلتھ سنٹر میں ایک ویکسی نیٹر موجود ہے لیکن روڈوسلطان کی آدھے سے زیادہ آبادی میں ویکسی نیشن نہیں ہوئی جس کی وجہ بچوں میں مختلف موذی امراض جنم لے رہی ہیں ویکسی نیٹر جوکہ خود اور اس کے رشتہ دار ایک بااثر سیاسی شخصیت کے زیادہ قریب سمجھے جاتے ہیں کی وجہ سے زیادہ تر گھر بیٹھے ہی تنخواہیں وصول کر رہا ہے موصوف کبھی کبھی فیلڈ ڈیوٹی پر نظر آتے ہیں یا صرف میٹنگز میں شریک ہوتے ہیں، جب اس بارے ویکسی نیٹر سے رابطہ کیا گیا اس کہا کہنا تھا کہ لوگ ویکسی نیشن کروانے سے انکاری ہوتے ہیں، ویکسی نیشن نہ ہونے پر عوامی و سماجی حلقوں نے سی ای او ہیلتھ، ڈی سی جھنگ، اے سی اٹھارہ ہزاری سے فوری اصلاح و احوال کا مطالبہ کیا ہے۔

Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں