ضلع جھنگ سے تعلق رکھنے والے سرائیکی کے مایہ ناز گلوکار اوردنیا بھر میں اپنی انفرادی گائیکی اور جوگ کے شہنشاہ کے نام سے معروف سرزمین جھنگ کا فخر ،مایہ ناز گلوکار طالب حسین درد آج بقضائے الہی وفات پاچکے ہیں یاد رہے کہ چند روز قبل بھی طالب حسین درد کے بارے میں فوت ہونے کی افواہ گردش کر رہی تھی ۔ طالب حسین دردضلع جھنگ سے تعلق رکھنے والے سرائیکی کے مایہ ناز گلوکار ہیں جو راگ جوگ میں مہارت رکھتے ہیں۔ اس کے علاوہ اپنے زیادہ تر گیتوں کی شاعری بھی خود کرتے ہیں البتہ جھنگ اور سرائیکی وسیب کے دیگر علاقوں کے شعرا کا کلام بھی گاتے ہیں۔ ان کے گیتوں سرائیکی ثقافت اور روایات بدرجہ اتم نظر آتی ہیں جن میں یہاں کا رومان، رسم و رواج، ثقافتی رسمیں سبھی کچھ دیکھنے کو ملتا ہے۔ ان کے چند مشہور گیت درج ذیل ہیں: -
گھڑ سنیاریا چھلا
اسی ماڑے سرکار
واہ وے ذرا جیہا نیبوآ
وے میں چوری چوری
ہک واری پھیرا پا ونج میریاں وطناں تے
درد کے گائے ہوئے گیتوں کی آڈیو ویڈیو سی ڈیز مارکیٹوں میں اور ویڈیوز انٹرنیٹ کی مشہور ویب سائٹس پر دستیاب ہیں
0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں