کوئٹہ: بلوچستان ایگزمینشن اینڈ اسسمنٹ کمیشن نے جماعت پنجم اور ہشتم کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا۔

کوئٹہ:(جھنگ تیز) بلوچستان ایگزمینشن اینڈ اسسمنٹ کمیشن نے جماعت پنجم اور ہشتم کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا۔

جماعت پنجم کا نتیجہ 92اور جماعت ہشتم کا 98فیصد رہا بلوچستان ایگزمینشن اینڈ اسسمنٹ کمیشن کے چےئرمین سعد اللہ توخی نے بتایا کہ جماعت پنجم کے امتحان میں 40840 طلبہ نے حصہ لیا،37694طالب علم پاس جبکہ 1770فیل ہوئے ،نتیجہ 92فیصد رہا ، پبلک اسکول بسیمہ کے فیض احمد اور او پی ایف اسکول کوئٹہ کے نایا ب لودھی نے پہلی پوزیشن حاصل کی ۔

پبلک اسکول بسیمہ کی سلطانہ نے دوسری پوزیشن حاصل کی پبلک اسکول بسیمہ کے مظفر عزیز نے تیسری پوزیشن حاصل کی انہوں نے بتایاکہ جماعت ہشتم کے امتحانات میں 33638 طلبہ نے حصہ لیا۔

33017 طلبہ پاس ہوئے نتیجہ 98فیصد رہا جماعت ہشتم میں بی آر سی لورالائی کے نواز علی نے پہلی پوزیشن حاصل کی بی آر سی لورالائی کے دانیال اسلم نے دوسری پوزیشن حاصل کی بی آر سی لورالائی کے عبدالباسط اور الطاف حسین نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔

Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں