کراچی:(جھنگ تیز نیوز)انٹربینک میں پاکستانی کرنسی کے مقابلے میں امریکی ڈالرتاریخ کی بلند ترین سطح 142 روپے پر پہنچ گیا۔
انٹربینک مارکیٹ میں جمعے کوروپے کی نسبت ڈالرکی قدرمیں مزید 8 روپے کا اضافہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک امریکی ڈالرکی قدر 134 روپے سے 142 روپے تک جا پہنچی ہے۔ روپے کی قدرمیں کمی کے بعد غیرملکی قرضوں کے حجم میں 760 ارب روپے کا اضافہ ہوا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ قرض کے اجرا کے لیے آئی ایم ایف کی شرائط میں روپے کی قدر میں مزید کمی سرفہرست ہے۔ اس کے علاوہ شرح سود میں 100 بیسس پوائنٹس اضافہ کے امکانات بھی ہیں۔...
0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں