لاہور:(جھنگ تیز نیوز)سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو پاکستان سے اپنے ساتھ کئی سوغاتیں اور متبرکات لیکر بھارت واپس گئے ہیں۔
مشرقی پنجاب کے سینئر وزیر اور سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو جمعرات کے روز جب واہگہ بارڈر کے راستے واپس بھارت لوٹے تو اپنے ساتھ یہاں سے کئی سوغاتیں اور متبرکات بھی لیکر گئے ہیں، نوجوت سنگھ سدھو کرتارپور صاحب سے اس مقام کی مٹی ساتھ لیکر گئے ہیں جن کھیتوں میں گورونانک دیوجی ہل چلایا کرتے تھے۔
نوجوت سنگھ سدھوکے مطابق وہ ابھی یہ نہیں بتائیں گے کہ وہ یہ مٹی کہاں استعمال کریں گے، اس کے علاوہ دربارصاحب سے منسلک کھیتوں میں اگائے گئے گنے بھی نوجوت سنگھ سدھو ساتھ لیکرگئے، وہ یہ گنے اپنی اہلیہ کے لیے لیکر گئے ہیں، نوجوت سنگھ سدھو نے دربارصاحب میں گورونانک دیوجی سے منسوب قبر اور سمادھی پر ڈالی جانے والی 3 چادریں بھی متبرک سمجھ کر ساتھ لے کرگئے۔...
0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں