جھنگ:(جھنگ تیز نیوز) پاکستان راہ حق پارٹی پنجاب کے صدر شیخ محمد اقبال نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا آسیہ ملعونہ کی رہائی پر بھرپور مزمت کرتا ہوں عدالت عظمی کے اس فیصلے سے اربوں مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی ہے اس فیصلے کے خلاف نظرثانی کی اپیل دائر کی جائے گی حکومت عوام کے جذبات کو سمجھے ، آسیہ مسیح کا نام ای ، سی ، ایل میں ڈالا جائے ، آسیہ مسیح ملک سے فرار ہوئی تو سمجھیں گے یہ انصاف نہیں کوئی ڈیل ہوئی ہے ، اس ملی بھگت کو قوم منظور نہیں کرے گی,سپریم کورٹ آف پاکستان کے حالیہ فیصلے پر ہمہ گیر عوامی احتجاج کی حمایت کرتا ہو عدالت عظمی کے جج صاحبان اس مرحلہ میں جبکہ قوم وملک کو بہت سے مسائل اور بحرانوں کا سامنا ہے اس حساس اور نازک ترین مسئلے پر محفوظ فیصلہ سناکر ملک کے امن کو غیر محفوظ کردیا ہے.
مزید ان کا کہنا تھا کہ عدالت عظمیٰ کو فیصلے کا حق حاصل ہے لیکن اس اعلان کے لئے جس وقت کا انتخاب کیا گیا ہے اور ملک بھر کے عوام کے جذبات و احساسات کو نظرانداز کردیا گیا ہے اس کو کوئی باشعور شخص فراست و بصیرت سے تعبیر نہیں کر سکتا اور ناموس رسالت کے تحفظ کی قومی و بین الاقوامی تحریک کے تناظر میں تاریخ اسے جلتی پر تیل ڈالنے کے مترادف قراردے گی ہم اس سلسلے میں عوام کے ملی ودینی جذبات کی ترجمانی کرنے والے تمام حلقوں کی حمایت کرتے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ احتجاج اور اضطراب کا پرجوش اظہار کرنے والے سب لوگوں کو ہر لحاظ سے پر امن اور قانون کے دائر ے میں رہنا چاہیئے اور باہمی وحدت و یکجہتی کو زیادہ سے زیادہ فروغ دینا چاہیے کیونکہ سیکولر قوتوں اور لادین عناصر کے خلاف عالمِ اسباب میں ہماری سب سے بڑی قوت باہمی وحدت وہم آہنگی ہے اور اسی کے ذریعہ ہم دین و قوم کے خلاف سازشوں کو ناکام بناسکتے ہیں۔

0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں