جھنگ ( چوہدری فیصل نمائندہ جھنگ تیز نیوز ) حکومت پنجاب کی کلین اینڈ گرین مہم کے تحت ضلع بھر میں ناجائز قابضین اور تجاوزات کے خلاف بھرپور مہم جاری ہے ۔ اس ضمن میں ڈپٹی کمشنر حافظ شوکت علی نے بتایا کہ تحصیل جھنگ سمیت تحصیل شورکوٹ ، احمد پور سیال اور تحصیل اٹھارہ ہزاری کے علاقوں میں گزشتہ روز ناجائز قابضین اور تجاوزات کے خلاف بلا امتیاز کاروائی کی گئی جس میں مجموعی طور پر ایک ارب87کروڑ92لاکھ32ہزار595روپے مالیت کی 19ہزار319 کنال اور190مرلہ سرکاری کمرشل و زرعی اراضی واگزار کروائی گئی ہے جبکہ خلاف ورزی برتنے پر دو افراد کے خلاف ایف آئی آر جبکہ 20کو وارننگ جاری کی گئی۔ ضلع بھر میں کلین اینڈ گرین پنجاب مہم کے تحت کاروائی کے دوران 30 عارضی اور125مستقل تجاوزات کو ختم دیا گیا۔ کلین اینڈ گرین پنجاب مہم کے تحت آپریشن ضلع بھر میں ڈیڈ لائن تک جاری رہے گا۔ ڈپٹی کمشنر حافظ شوکت علی نے کہا کہ شہر اور ضلع بھر میں ناجائز تعمیرات اور تجاوزات کے خلاف بلا تفریق آپریشن کیا جارہا ہے۔ سرکاری املاک کو سو فیصد ناجائز قابضین سے واگزار کروائیں گے۔ ڈی سی نے کہا کہ غیر قانونی ہاﺅسنگ کالونیاں ،قرستانوں میں ناجائز تعمیرات اورکمرشل اراضی پر عرصہ دراز سے قابض مافیا کے خلاف کاروائیاں کی جا رہی ہیں۔ انہوںنے کہا کہ کسی سیاسی دباؤ میں آئے بغیر میرٹ پر شہر میں آپریشن جاری ہے جبکہ قانون سب کے لئے برابر ہے اور اس کی پاسداری کرنا ہمارا فرض ہے۔ڈپٹی کمشنر حافظ شوکت علی نے مزید کہا کہ شجر کاری مہم کے تحت ضلع بھرکو سرسبزو شاداب بنانے کےلئے پودے لگائے جا رہے ہیں ۔ سرکاری دفاتر، سکول و کالجز سمیت گلی محلوں میں صفائی مہم کے تحت اقدامات کئے جا رہے ہیں تاکہ شہر کی خوبصورتی میں اضافہ ہو۔ اب شہریوں کو چاہیے کہ حکومتی اقدامات کو کامیاب بنانے میں ان کا ساتھ دے اور انتظامیہ سے بھرپور تعاون کرے۔
Home
تازہ ترین
جھنگ شہر
ضلع جھنگ کی خبریں
جھنگ:کلین اینڈ گرین مہم کے تحت ضلع بھر میں ناجائز قابضین اور تجاوزات کے خلاف بھرپور مہم جاری
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں
(
Atom
)



0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں