ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جھنگ شاکر حسین داوڑکا پولیس خدمت مرکز جھنگ کا وزٹ

جھنگ (چوہدری فیصل/چوہدری شوکت، نمائندگان جھنگ تیز نیوز ) انسپکٹر جنرل آف پولیس کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جھنگ شاکر حسین داوڑنے پولیس خدمت مرکز جھنگ کا وزٹ کیا۔ خدمت مرکز پہنچنے پر انچارج خدمت مرکز ثاقب علی ASI نے DPO جھنگ کو خدمت مرکز میں عوام کو دی جانے والی سہولیات بارے بریفنگ دی ، DPO جھنگ نے ملازمان سے سرکاری امور کے بارے پوچھا اور اطمینان کا اظہار کیا ۔ DPO جھنگ نے خصوصی دلچسپی لیتے ہوئے پولیس خدمت مرکز میں آنے والے شہریوں کے بیٹھنے کے انتظامات ، پینے کے لئے صاف پانی ، واش رومز اور صاف ما حول کا بھی بخوبی جائزہ لیا ،انہوں نے ہدایت کی کہ شہریوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جائیں تا کہ انکے مسائل با آسانی حل ہو سکیں ۔ شہریوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی سہولت کے لئے جھنگ میں پولیس خدمت مرکز کو فعال کیا گیا ہے تا کہ ون ونڈو آپریشن کے تحت عوام کے روزمرہ کے مسائل ایک ہی جگہ پر حل ہو سکیں ۔ ڈرائیونگ لرنر پرمٹ، کلےئرنس سرٹیفکیٹس، اندراج کرایہ داران ، اندراج گھریلو ملازمہ ، وہیکل کلےئر نس سرٹیفیکیٹ ، جرم کی اطلاع ، سرٹیفکیٹس ، تجدید ڈرائیونگ لائسنس ، انٹر نیشنل ڈرائیونگ لائسنس ، ڈپلیکیٹ ڈرائیونگ لائسنس ، کریکٹر سرٹیفیکیٹ ، جنرل پولیس ویری فکیشن ، FIR کاپی اور رپورٹ گمشدگی دستاویزات کا حصول با آسانی ہو سکے گا ۔ DPO جھنگ نے اس حوالے سے مزید بہتری کے لئے شہریوں سے تجاویز لیں ، جس پر شہریوں نے بتایا کہ لائسنس بنوانے کے لئے ڈاکٹری معائنہ میں کافی دقت پیش آتی ہے اس لئے پولیس لائنز جھنگ میں ڈاکٹر کا انتظام کیا جائے اور عوام کی سہولت کے لئے تحصیل لیول پر بھی خدمت مرکز کا قیام عمل میں لایا جائے ۔جس پر DPO جھنگ نے شہریوں کو یقین دلایا کہ دی گئی تجاویز پر عمل درآمد کے لئے ہر ممکن کوشش کی جائے گی ۔اس ضمن تمام SHOs کو بھی ہدایات جاری کر دی گئیں ہیں کہ تھانہ لیول پر فرنٹ ڈیسک کے ذریعے شہریوں کو رجسٹریشن کی تمام سہولیات فراہم کی جائیں ۔ ملازمان کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی ڈیوٹی نہایت ایمانداری سے انجام دیں اور ہر آنے والے شہری سے خوش اخلاقی سے پیش آئیں
Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں