اٹھارہ ہزاری:جائیداد کا تنازع،بیٹوں نے معمرباپ کا سرپھاڑڈالا


اٹھارہ ہزاری (سٹاف رپورٹر ) جائیداد کے تنازع پر بیٹوں کا معمرباپ پرساتویں دفعہ حملہ،وحشیانہ تشدد ،سرپھاڑڈالا تفصیلات کے مطابق تھانہ اٹھارہ ہزاری کے علاقہ سندیلہ آباد میں جائیداد کے تنازع پر زوار حسین نامی ساٹھ سالہ معمر شخص کو اسکے بیٹوں،عبدالغفار اور عبدالستار نےاسکےکوہلوپر جاکرمبینہ طور پر ساتویں بار وحشیانہ تشدد کا نشانہ بناتے ہوئےڈنڈوں سوٹوں کےوار کرکےسرپھاڑڈالا زوار حسین نے بتایا کہ اس نے اپنے بیٹوں عبدالغفاراور شہباز کوبوجہ نافرمانی اپنی جائیداد سے عاق کررکھا ہے اس وجہ سے وہ اسکے جانی دشمن بن گئے ہیں اور انہوں نے اس سے قبل بھی اسکو چھ بار تشدد کا نشانہ بنایا ہے اس کا کہناتھا کہ ان واقعات کے پیچھے اسکی بیوی بھی بیٹوں کے ساتھ ملی ہوئی ہے زوار حسین نے ڈی پی او جھنگ و دیگر حکام سے واقع کا نوٹس لیتے ہوئے اسے سیکیورٹی فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ فوری انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا بتایا گیا ہے باپ بیٹوں میں پہلے بھی تھانہ اٹھارہ ہزاری میں مقدمات چل رہے ہیں 
Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں