اوگرا نے پٹرول بم پاکستانی عوام پر گرا دیا

اسلام آباد: اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت پیٹرولیم کو ارسال کردی ہے جس میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 13 روپے فی لٹر تک اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔


تفصیلات کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت پٹرولیم کو ارسال کردی ہے۔
ذرائع کے مطابق اوگرا کی جانب سے بھجوائی گئی سمری میں پیٹرول کی قیمت میں 9 روپے 10 پیسے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی گئی ہے جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 13 روپے فی لیٹر اضافے کی تجویز ہے۔ اس کے علاوہ مٹی کا تیل 6 روپے 2 پیسے جب کہ لائٹ ڈیزل 6 روپے فی لٹرمہنگا کرنے کی تجویز ہے۔
قیمتوں میں اضافے کا حتمی فیصلہ کل وزارت خزانہ وزیراعظم کی مشاورت سے کرے گا اور نئی قیمتوں کا اطلاق یکم نومبر سے ہوگا۔
Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں