سوشل میڈیا سے دور رہ کر صحتمند اور خوش رہنے کی مہم شروع

لندن: اسکرول فری ستمبر میں صرف برطانیہ میں 3 لاکھ 20 ہزار افراد نے اس مہم میں حصہ لینے کا وعدہ کیا  ہے اور انہوں نے یکم ستمبر سے سوشل میڈیا کو ایک ماہ کے لیے خیرباد کہہ دیا ہے۔ یہ مہم رائل سوسائٹی فار پبلک ہیلتھ (آرایس پی ایچ) نے چلائی ہے۔ تنظیم کے ماہرین نے یہاں تک کہا ہے کہ سوشل میڈیا سے پرہیز خود سگریٹ نوشی جیسی عادتِ بد ترک کرنے جیسا ہی عمل ہے۔
بین الاقوامی سطح پر #ScrollFreeSeptember کا ہیش ٹیگ مشہور ہورہا ہے جس میں لوگ 30 دن کے لیے فیس بک، انسٹا گرام اور ٹویٹر کا استعمال نہیں کریں گے۔ ماہرین نے کہا ہے کہ اس سے عوام کی ذہنی اور دماغی صحت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔
scroll free september
آر ایس بی ایچ نے اس ضمن میں کئی اہم پروگرام اور طریقے پیش کیے ہیں مثلاً سوشل میڈیا ایپس کو مکمل طور پر ایک ماہ کے لیے بند کرنا یا کام اور تعلیم کے وقت ان کا استعمال ترک کرنا اور رات کے وقت سوشل میڈیا سے دور رہنے جیسے طریقے شامل ہیں۔
آر ایس بی ایچ نے برطانوی ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ سوشل میڈیا کی آمد سے خود برطانیہ میں 18 سال تک کی بچیوں کی جانب سے خود کو اذیت اور زخمی کرنے کے واقعات میں دگنا اضافہ ہوا ہے، اس کی وجہ سوشل میڈیا کا دباؤ اور ڈپریشن بھی ہے۔
ماہرین نے اسمارٹ فون اور ڈپریشن کے درمیان تعلق کو بھی واضح کیا ہے اور اسی بنا پر سوشل میڈیا سے دور رہنا یا اس کا محدود استعمال بہت مفید ثابت ہوسکتا ہے۔
Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں