مسلم لیگ (ن) کی ایم پی اے حناءبٹ اسمبلی جاتے کیسا لباس پہنا ۔ ہر کوئی دیکھتا رہ گیا

لاہور (جھنگ تیز نیوز) مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماءاپنے اپنے قائدین کیساتھ محبت کے اظہار کیلئے مختلف طریقے اپناتے ہیں مگر پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما  اور رکن صوبائی اسمبلی حناءپرویز بٹ نے اپنے قائدین کیساتھ محبت کا اظہار کچھ ایسے انداز میں کیا کہ ہر کوئی دیکھتا ہی رہ گیا۔


تفصیلات کے مطابق حناءپرویز بٹ صدارتی انتخاب میں ووٹ کاسٹ کرنے  اسمبلی میں پہنچیں تو انہیں نواز شریف اور مریم نواز شریف کی تصاویر والا سوٹ زیب تن کئے دیکھ کر ہر کوئی دیکھتا ہی رہ گیا جبکہ حناءپرویز بٹ اتنی توجہ ملنے پر خوشی سے نہال ہوتی رہیں۔ انہوں نے جو لباس زیب تن کر رکھا تھا اس پر میاں نوازشریف، مریم نواز اور شیر کی تصاویر پرنٹ تھیں جبکہ حناءپرویز بٹ کے ہونٹوں پر دلفریب مسکراہٹ سجی تھی جس میں اس وقت اضافہ ہو گیا جب انوکھے لباس کے باعث ہر کوئی ان کی جانب متوجہ ہو گیا۔ حناءپرویز بٹ کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں اور ہر کوئی اپنے انداز میں تبصرہ کرنے میں مصروف ہے۔


۔۔۔ویڈیو دیکھیں۔۔۔


Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں