قوم سے کیا گیا وعدہ نبھاتے ہوئے مستعفیٰ ہوتا ہوں۔بابر اعوان

اسلام آباد(جھنگ تیز نیوز) وزیر اعظم عمران خان کے مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان نے قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے ریفرنس دائر کئے جانے کے بعد اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بابر اعوان استعفیٰ دینے کے لئے عمران خان سے ملنے وزیر اعظم ہاؤس اسلام آباد پہنچ گئے جہاں انہوں نے وزیر اعظم عمران خان کو اپنا استعفیٰ دے دیا جسے وزیر اعظم عمران خان نے منظور کر لیا ،بابر اعوان نے ہاتھ سے لکھے گئے استعفیٰ میں کہا ہے کہ عمران خان کی جانب سے قوم سے کیا گیا وعدہ نبھاتے ہوئے مستعفیٰ ہوتا ہوں تاکہ نیب ریفرنس کے بے بنیاد الزامات کو غلط ثابت کرسکوں، اس حوالے سے بابر اعوان نے سماجی رابطوں کی ویب سائیت ٹویٹر پرٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنا استعفیٰ اپنے کپتان کو جمع کروا رہاہوں تاکہ میں نیب کے سامنے اپنی بے گناہی ثابت کر سکوں۔


واضح رہے آج قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان کے خلاف نندی پور پاور پروجیکٹ میں تاخیر پر بطور سابق وزیر قانون و انصاف کرپشن کا ریفرنس دائر کیا گیا ہے،اس حوالے سے بابر اعوان کا کہنا تھا کہ ریفرنس میں تاخیر کا الزام ہے لیکن قانون دان کی حیثیت سے عہدے پر چمٹے رہنا مناسب نہیں سمجھتا اور قانون کی بالادستی کا عمل اپنی ذات سے شروع کررہا ہوں،بابر اعوان نے استعفیٰ وزیر اعظم عمران خان کے کہنے پر دیا جس کے لیے انہیں وزیر اعظم ہاو¿س طلب کیا گیا تھا۔ 


Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں