سیالکوٹ(خلیل احمد فاروقی،بیوروچیف جھنگ تیز) ڈپٹی کمشنرسیالکوٹ محمد طاہروٹوکا رات گئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرٹیچنگ ہسپتال کا اچانک دورہ ،ایمرجنسی میں لائے گئے زخمیوں اور مریضوں کو دی جانے والی فرسٹ ایڈ اور علاج معالجے کی سہولیات کا جائزہ لیا اور اس سلسلہ میں مریضوں اور ا ن کے لواحقین سے استفسار کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر احمد سعید منج اور ایم ایس ڈاکٹر فاروق خان بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ڈی سی نے ڈی ایچ کیو ہسپتال کی مقامی انتظامیہ کو تلقین کی کہ وہ زخمیوں اور مریضوں کو ہر ممکن طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائیں اور اس ضمن میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی کا مظاہرہ نہ کیا جائے۔ ڈی سی نے کہا کہ ہسپتال میں صفائی ستھرائی اور سیکیورٹی کے نظام بھی توجہ دی جائے جبکہ وارڈ ز میں ائیرکنڈیشنز بند نہیں ہونے چاہیئے۔ انہوں نے کہاکہ مریضوں کو لیبارٹری ٹیسٹ اور ایکس ریز کیلئے باہر ریفر نہ کیا جائے اور یہ سہولیات ہسپتال میں ہی فراہم کی جائے۔ انہوں نے کہاکہ ایمرجنسی میں لائے جانے والے زخمیوں اور مریضوں کو تمام طبی سہولیات بالکل مفت فراہم کی جائیں۔ بعد ازاں ڈی سی نے ہسپتال کی مختلف وارڈز کا دورہ کیا اور مریضوں کی عیادت کی علاوہ صفائی ستھرائی کی سہولیات کا جائزہ لیا۔
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں
(
Atom
)



0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں