سیالکوٹ( بیورورپورٹ) موٹر سائیکل پر ون ویلنگ کرنے والے2افراد کو موٹر سائیکلوں سمیت گرفتار کرلیا گیا۔ تفصیلات کیمطابق تھانہ صدر سیالکوٹ کے علاقہ ہندل روڈ سے پولیس نے موٹر سائیکل پر ون ویلنگ کرنے والے عاطف علی اور کاشف علی کو گرفتار کرکے انکی موٹر سائیکلیں قبضہ میں لی اور مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔
سیالکوٹ( بیورورپورٹ)سابق رنجش پر چھ افراد نے تین کزنوں کو تشدد کا نشانہ بنا کر زخمی کردیا۔ تفصیلات کیمطابق تھانہ صدر پسرور کے علاقہ پل باجوہ میں سابق رنجش پر عبدالستار، گل نواز، تحسین، اکرم، ذیشان، عادل نے ڈنڈوں اور مکوں کے وار کرکے کزنوں بلال، سلمان اور راشد کوزخمی کردیا اور فرارہو گئے۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔
سیالکوٹ( بیورورپورٹ) ناجائز اسلحہ ،منشیات اور شراب برآمد کرکے چار افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔تفصیلات کیمطابق تھانہ حاجی پورہ کے علاقہ کوٹھی سکول سے پولیس نے دوران گشت خالد محمود سے پستول اور پانچ گولیاں اور220گرام چرس، تھانہ کوٹلی سید امیر کے علاقہ سے زکریا سے پستول ،تھانہ قلعہ کالر والہ کے علاقہ نور پور میں امیر حمزہ سے120گرام چرس اور جادے والی سے الطا ف سے پستول اور5گولیاں برآمد کرکے انہیں گرفتار کیا اور مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی۔
سیالکوٹ( بیورورپورٹ) زنا کے اشتہاری ملزم کو پناہ دینے اور فراری میں مدد فراہم کرنے والے شخص کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ تفصیلات کیمطابق تھانہ قلعہ کالر والہ کے علاقہ سوکن ونڈ میں زنا کے اشتہاری ملزم قدیر کو پناہ دینے اور فراری میں مدد فراہم کرنے والے شخص اعظم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔
سیالکوٹ( بیورورپورٹ) نامعلوم چور فیکٹری سے18لاکھ روپے مالیت کی تین مشینیں چوری کرکے لے گئے۔ تفصیلات کیمطابق تھانہ مراد پور کے علاقہ بونکن روڈ پکا گڑھا میں پولیس نے فیکٹری انچارج علی افضل میر کی رپورٹ پر
فیکٹری کے تالے توڑ کر نئی ربڑ مکسر مشین مالیت8لاکھ اور دو عدد پرانی ربڑ مکسر مشینیں مالیت10لاکھ چوری کرکے لے گئے۔ پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔
سیالکوٹ( بیورورپورٹ)ڈکیتی کی مختلف وارداتوں میں شہریوں سے نقدی، زیورات و دیگر اشیاء لوٹ لی گئی۔ تفصیلات کیمطابق تھانہ حاجی پورہ کے علاقہ گڑ منڈی میں دو مسلح موٹر سائیکل سوار ڈاکوں صبح سویرے دوکاندار کاشف کی دوکان پر گھس آئے اور اسلحہ کے زور پر اس سے40ہزار روپے کی نقدی ، اسکے ملازم وسیم سے12ہزار روپے لوٹ کر جماعت علی کی دوکان میں گھس آئے اور اسلحہ کے زور پر ان سے65ہزار روپے کی نقدی لوٹ لی اور فرار ہو گئے ۔ تھانہ کینٹ کے علاقہ خواجہ صفدر روڈ پر دلشاد انور اپنے دوست عاصم علی کے ہمراہ موٹر سائیکل پر جارہاتھا کہ دو مسلح ڈاکوؤں نے انہیں اسلحہ کے زور پر روک لیا دونوں سے مجموعی طور پر41ہزار روپے کی نقدی اور تین موبائل فون لوٹ کر فرار ہو گئے۔ تھانہ نیکاپورہ کے علاقہ محلہ نیکاپورہ میں زاہدہ پروین اپنے بیٹے کی دوکان پر کھڑی تھی کے دو موٹر سائیکل سوار نوجوان نے آتے ہی جوس مانگا اور خاتون جوں ہی جوس پکڑانے کے لئے جھکی تو دونوں ملزمان اسکی بالیاں نوچ لی اور موٹر سائیکل پر بیٹھ کر فرار ہو گئے۔ پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی۔
سیالکوٹ( بیورورپورٹ) ڈائریکٹ تار لگاکر بجلی چوری کرنے والا شخص رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔ تفصیلات کیمطابق تھانہ صدر ڈسکہ کے علاقہ صابر بسر میں پولیس نے ایس ڈی او گیپکو بابر شریف کی رپورٹ پر ڈائریکٹ تار لگاکر بجلی چوری کرنے والے شخص یوسف کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔
سیالکوٹ( بیورورپورٹ) ٹیلی فون پر شہری کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے والے نامعلوم ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ تفصیلات کیمطابق تھانہ سٹی ڈسکہ میں پولیس نے احسان اللہ کی رپورٹ پر اسے ٹیلی فون پر سنگین نتائج بھگتنے کی دھمکیاں دینے والے نامعلوم شخص کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔
سیالکوٹ( بیورورپورٹ) جعلی نکاح نامہ دکھا کر خاتون کو بلیک میل کرنے والے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا
گیا۔ تفصیلات کیمطابق تھانہ سٹی ڈسکہ کے علاقہ گاگا خورد میں پولیس نے خاتون عاصمہ کا جعلی نکاح نامہ بناکر اسکے بلیک میل کرنے والے ملزم فیصل اور اسکے ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں