سیالکوٹ(خلیل احمد،بیوروچیف جھنگ تیز)نبی کریم ﷺ کے خاکے بنانے والے کے خلاف جیسی آواز حکومت کو اٹھا نی چاہئے تھی ویسا انداز نہیں اپنایا گیا ۔ ہالینڈنے حکومت پاکستان کے پیغام پر گستاخانہ خاکوں کو منسوخ نہیں کیا بلکہ گستاخ رسول نے قتل ہونے کے خوف کی وجہ سے خاکے بنانے کو منسوخ کیا۔چیئرمین پاکستان تحریک آواز ملک زاہد اعوان نے کہا کہ ہالینڈمیں نبی کریم ﷺ کی شان اقدس پر گستاخانہ خاکے بنانے پر جس انداز میں پاکستان میں عاشقان رسول نے زبردست احتجاج کیا انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں جبکہ ہالینڈ میں ایک عاشق رسول کی گرفتاری کے بعد گستاخ رسول نے خود کو قتل کئے جانے کے خوف پر ہالینڈحکومت نے خاکے بنانا منسوخ کیالیکن سوشل میڈیا پر اس کا کریڈیٹ حکومت کو نہ دیا جائے۔ ورکنگ باؤنڈری سیالکوٹ کی زیرو لائن کے دیہات انولہ میں پاکستان تحریک آواز کے آفس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ملک زاہد اعوان نے کہا کہ اگر ہالینڈ یہود ونصارا اور ان کے ایجنٹ ہمارے نبی کریم ﷺ کی گستاخیاں کرنے سے باز نہ آئے تو ہمیں ایٹمی حملہ کرنے سے گریز نہیں کرنا چاہیے۔وائس چیئرمین ملک اسد اعوان اورصدر ملک غلام مصطفی اعوان نے کہا کہ حکومت پاکستان کوجس انداز میں گستاخانہ خاکوں پر ہالینڈ حکومت کو اپنا پیغام دینا چاہئے تھا ویسا انداز نہیں اپنایا گیا۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے نہ تو ہالینڈ سے سفارتی تعلقات ختم کئے اور نہ ہی سفارتکاروں کو ملک بدر کیا ۔چیئرمین علماء کونسل عثمان طیبی وائس چیئرمین علما کونسل علامہ علی رضا نے کہا کہ کوئی بھی سیاسی جماعت ہو یا مذہبی جماعت ہو وہ نبی کریم ﷺ کی شان اقدس کا پہرہ دے گاتو ان کے شانہ بشانہ چلیں گے ۔
Home
تازہ ترین
سیالکوٹ
قومی
سیالکوٹ:گستاخانہ خاکے بنانے کے خلاف احتجاج پرعاشقان رسول کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔پاکستان تحریک آواز
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں
(
Atom
)



0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں