وہاڑی(حافظ عبدالمالک،نمائندہ جھنگ تیز)نواحی گاؤں چک نمبر569ای بی کے رہائشی محمدشاہدکے گھرگزشتہ ایک ہفتہ سے سانپوں کابسیرا گھرکے افرادمیں شدیدخوف وہراس پھیلاہواہے۔دوسانپ ماردیئے گئے تین سانپ جوگیوں نے زندہ پکڑلئے۔واقعات کے مطابق گزشتہ ایک ہفتہ کے دوران اب تک چھ سانپوں کی نشاندہی ہوچکی ہے۔ایک ہفتہ قبل ایک سانپ گھرمیں نظرآیاتومحمدشاہدنے گھرکے دیگر افرادکے ساتھ مل کر مارڈالا۔دوسرے دن پھرایک سانپ گھرمیں پایاگیااس کوبھی ماردیاگیا۔آج اچانک چارسانپ گھرمیں نظرآئے توگھرکے افرادمیں خوف وہراس پھیل گیااورچاروں سانپوں کومارنے کی کوشش کی گئی لیکن وہ گھرمیں غائب ہوگئے۔علاقہ میں موجودسانپ پکڑنے والے جوگیوں سے رابطہ کرکے ان کوبلایاگیا۔جوگیوں نے موقع پرپہنچ کر بین بجاکرتین سانپ زندہ حالت میں پکڑلئے جبکہ ایک سانپ ابھی تک روپوش ہے۔جوگی اس کوبھی تلاش کرکے پکڑنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔مارے گئے اورپکڑے جانے والے سانپوں کو جوگیوں کی زبان میں کالاناگ کہاجاتاہے سانپوں کوپکڑتے ہوئے ایک سانپ نے ایک جوگی کو ڈس بھی لیالیکن جوگیوں نے اپنی بنائی گئی دواسے فوری طبی امداد فراہم کردی جس کی وجہ سے سانپ کے ڈسے جوگی کی حالت سنبھل گئی ہے#
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں
(
Atom
)



0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں