پنجاب میں عربی مضمون پڑھانے کے خلاف شریعت کورٹ کا فیصلہ کالعدم

اسلام آباد(جھنگ تیز نیوز)سپریم کورٹ میں پنجاب میں عربی مضمون پڑھانے کے خلاف شریعت کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔ سپریم کورٹ میں جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے پنجاب مں عربی مضمون لازمی پڑھانے کے شریعت کورٹ کے فیصلے کے خلاف پنجاب حکومت کی اپیل پر سماعت کی۔

پنجاب حکومت کے وکیل قاسم چوہان نے عدالت میں مؤقف اپنایا کہ شریعت کورٹ کو فیصلے کا اختیار نہیں تھا۔ معاملات اور عبادات میں فرق ہے اور عبادات کا نفاذ ہو سکتا ہے لیکن معاملات کا نفاذ سختی سے نہیں ہو سکتا۔
عدالت نے پنجاب حکومت کے وکیل کے دلائل سننے کے بعد صوبائی حکومت کی اپیل منظور کرتے ہوئے اسکولوں میں عربی مضمون لازمی پڑھانے کے خلاف شریعت کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔
Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں