اٹھارہ ہزاری (سٹاف رپورٹر) خودکوپولیس اہلکار ظاہر کر کے پانچ نوسربازوں نے دن دیہاڑے کاشتکار کو اغواءکرکے79ہزارروپے چھین لیے اور اسے ویرانے میں پھینک دیامقامی شہریوں نے تعاقب کر کے چار ملزمان پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیے ملزمان سے کار اور غیر ملکی کرنسی بھی برآمد، پولیس کی سست روی پر شہریوں کا سخت احتجاج،بتایا گیا ہے گزشتہ روزکہ نواحی علاقہ داراوساوا کا رہاشی ستر سالہ کاشتکار غلام محمد بلوچ ملہوانہ موڑ منڈی میں مویشی بیچ کر دس سالہ عزیز لڑکے کے ساتھ دوپہر کے وقت چوک اٹھارہ ہزاری پہنچا تو کار سوار پانچ نوسر بازوں نے اسے گھیر لیااور چوری کا الزام لگا کر اسے تلاشی دینے کو کہا انکار پر نوسر باز خود کو پولیس اہلکار ظاہر کر کے اسے تھانہ لے جانے کے بہانے اپنی کار میں سوار کر کے لیہ روڈ کی طرف فرار ہو گئے اس وقت مقامی تھانہ کی پولیس موبائل بھی چوک میں موجود تھی جو ٹس سے مس نہ ہوئی لڑکے کے شور مچانے پر مقامی شہریوں نے سماجی کارکن چوہدری محمد الیاس کی قیادت میں ایک ٹیکسی کار پر ملزمان کا تعاقب کیا اس دوران مقامی ایس ایچ او نے وائرلیس چلوائی تاہم راستے میں دیگر دو تھانے اور پیٹرولنگ پوسٹ دری گوندل کی موجودگی کے باوجود کوئی ناکہ بندی نہ ہوئی درگاہی شاہ میں بعض مقامی افراد نے پتہ چلنے پر ملزمان کی کار پر پتھراﺅ کیا جس سے خوفزدہ ملزمان کچے تھل کے علاقے کا رخ کر لیا اور مغوی کاشتکار غلام محمد پر تشدد کر کے اس سے رقم79ہزار روپے چھین لی اور اسے ویرانے میں پھینک دیا تاہم تعاقب میں موجود شہریوں نے بہادری دکھاتے ہوئے چار ملزمان کو پکڑ کر تھانہ اٹھارہ ہزاری پولیس کے حوالے کر دیا جبکہ پسٹل سے مسلح ایک ملزم نصف رقم سمیت فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ملزمان کا تعلق بھوانہ اور ڈجکوٹ وغیرہ سے بتایا گیا ہے اور ان کے قبضے سے 42ہزار روپے کے علاوہ غیر ملکی کرنسی بھی برآمد ہوئی ہے ملزمان کی کار بھی پولیس نے قبضے میں لے لی ہے مزید تفتیش ہے جاری ہے درایں اثناءمقامی شہریوں واقعہ میں پولیس کی سست روی پرسخت احتجاج کیا ہے جبکہ پولیس کا کہنا ہے ملزمان ناکہ بندی اور پولیس سپورٹ کیوجہ قابو آئے ہیں شہریوں کے تعاون سے ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے
اٹھارہ ہزاری:جعلی پولیس افسر، کاشتکار سے79ہزارروپے چھین لیے

0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں