عالمی یوم برائے ابتدائی طبی امدادکے موقع پر ریسکیو1122 سیالکوٹ کے زیر اہتمام سیمینار

سیالکوٹ(بیورورپورٹ)عالمی یوم برائے ابتدائی طبی امدادکے موقع پرپنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو1122
سیالکوٹ کے زیر اہتمام سینٹرل ریسکیو اسٹیشن پر ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ ، یونیورسٹی آف مینیجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی کے طلباء4 ریسکیو محافظین اور ریسکیورز کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔تقریب کا باقاعدہ آغازتلاوت کلام پاک اور نعت شریف سے کیا گیا۔تقریب کے شرکا 190 سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر سیدکمال عابد نے ابتدائی طبی امداد کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ کسی بھی حادثہ میں زخمی ہونے والے افراد کو ہسپتال میں کوالیفائیڈ ڈاکٹر تک پہنچنے کے درمیانی وقت میں جو مدد دی جاتی ہے اسے فرسٹ ایڈ کہتے ہیں۔اور یہ ابتدائی طبی امداد زخمیوں کو عمر بھر کی معذور ی اور زندگی بچانے میں بہت حد تک معاون ثابت ہوتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا عزم ہے کہ ہم پاکستانی شہریوں کو ابتدائی طبی امداد کی تربیت دے کر انہیں مفید شہری بنائیں۔اس سلسلے میں ریسکیو1122کی طرف سے شہریوں کو مفت تربیت دی جا رہی ہے اور اس تربیت کا مقصد بھی یہی ہے کہ اگر خد انخواستہ کہیں کوئی شہری حادڑے میں زخمی ہو تو اسکی مدد کوتماشائیوں کی بجائے دس تربیت یافتہ شہری موقع پر موجود ہوں۔تقریب سے وی ٹی آئی کے انسٹرکٹر ذیشان اور ریسکیو ڈسٹرکٹ وارڈن محمد جمیل جنجوعہ نے بھی خطاب کیا اور اپنے الفاظ میں فرسٹ ایڈ کی اہمیت پر روشنے ڈالی۔جبکہ محمد وسیم نے سٹیج سیکرٹری کے فرائض انجام دئے۔بعد ازاں شرکا 190 نے ریلی میں بھی شرکت کی جوکہ ریسکیو اسٹیشن سے شروع ہو کر کچہری چوک پر اختتام پذیر ہوئی۔ریلی کے شرکاء4 نے بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر ابتدائی طبی امداد کی اہمیت کے حوالے سے سلوگنز درج تھے۔اس موقع پر ایمرجنسی آفیسر نوید اقبال،،محمد رضا، میڈیا کوآرڈینٹر محمد اسد بھی موجود تھے۔
Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں