وہاڑی:حکومت پاکستان ہالینڈ کاسفارت خانہ بندکرے اورسفیرکوملک بدرکرے۔ جمعیت اہلحدیث

وہاڑی(حافظ عبدالمالک،نمائندہ جھنگ  نیوز)رسول اکرمﷺکے خاکے بناناآزادی رائے کااظہارنہیں ہے بلکہ کھلی دہشت گردی ہے ،ہالینڈ کے اپوزیشن لیڈر کی وجہ سے مسلمان اذیت وکرب سے دوچارہوچکے ہیں حکومت پاکستان ہالینڈ کاسفارت خانہ بندکرے اورسفیرکوملک بدرکرے،ان خیالات کا اظہار ضلعی امیرمرکزی جمعیت اہلحدیث حافظ غلام اللہ محمدی نے پریس کلب وہاڑی میں پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیاہے اس موقع پر سینئر ضلعی نائب امیرقاری عبداللہ طیب،تحصیل صدرڈاکٹرعامررشید،مولانااحمدعلی سیف،احمدکامران،قاری اسداللہ اسلم،ڈاکٹر عبدالشکور اعوان ،عبدالماجد،شیخ محمدعرفان، مختار احمد بھٹی ودیگربھی موجودتھے حافظ غلام اللہ محمدی کاکہناتھاکہ خاکے بناناآزادئ رائے کا اظہارنہیں بلکہ کھلی دہشت گردی کے زمرہ میں آتاہے حکومت پاکستان فی الفوراس کانوٹس لے ورنہ خدشہ ہے کہ پاکستانی مسلمان خودفیصلہ کرنے کیلئے اسلام آبادکارخ نہ کرلیں اگرپاکستانی مسلمانوں نے اسلام آبادکارخ کرلیاتوپھرہالینڈکاسفارت خانہ بندکرکے اس کے سفیرکوملک سے بھاگنے پرمجبورکردیں گے حکومت کو چاہئے کہ نرم رویہ اختیارنہ کرے کیونکہ یہ مسلمانوں کیلئے اپنی جان ومال سے بھی زیادہ اہمیت کاحامل معاملہ ہے ان کامزیدکہناتھاکہ اپوزیشن اورحکومت اپنی اناکامسئلہ نہ بنائے یہ کسی ایک فردکامسئلہ نہیں ہے بلکہ پوری امت مسلمہ کامسئلہ ہے اب تک مسلمان ملکوں کی مجرمانہ خاموشی پریشان کن صورتحال اختیارکرچکی ہے تمام مذہبی،سیاسی،سماجی جماعتوں کوغفلت کی چادر اتار کر میدان میں آناپڑے گاہم اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھیں گے جب کہ ہالینڈکی حکومت کی طرف سے اس مقابلہ کے خاتمہ کاواضح اعلان نہیں کردیاجاتاامت مسلمہ ہالینڈکے وزیراعظم کے بیان سے مطمئن نہیں ہے اسلامی ممالک اپنی ذمہ داریوں کااحساس کرتے ہوئے عالمی سطح پرمسلمانوں کے جذبات کواجاگرکریں اوراقوام متحدہ میں بھی یہ آوازبلندکرے ان کاکہناتھاکہ پاکستانی حکومت اورعالمی دنیا مسلمانوں کا امتحان نہ لے جب مسلمان اٹھ کھڑے ہونگے تو پھر دنیاکی کوئی طاقت ان کے راستہ کی دیوارنہیں بن سکے گی انہوں نے ہالینڈ کی حکومت سے مطالبہ کیاکہ وہ مقابلوں کے انعقاد کااعلان کرنے اپوزیشن لیڈر کو فوری طورپرگرفتارکرے اورامت مسلمہ سے معافی مانگے#
Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں