شورکوٹ کینٹ(نوید احمد،نمائندہ جھنگ تیز) قومی اثاثہ جہاز اور پائلٹ کا تحفظ ہم سب کی ذمہ داری ہے،ائیر کموڈور عمران ماجد
برڈ ہیزرڈ کنٹرول کمیٹی کا اہم اجلاس پی اے ایف بیس رفیقی میں ہوا جس کی صدارت بیس کمانڈر رفیقی ائیر کموڈور عمران ماجد نے کی.
اجلاس میں عیدالاضحٰی کے موقع پر صفائی کے حوالےسے ٹھوس اقدامات اٹھانے اور عوام میں اس حوالے سے موثر انداز میں مہم چلانے کا فیصلہ کیا گیا جس میں قربانی کے ذبح شدہ جانوروں کی آلائشیں بروقت ٹھکانے لگانے کی ہدایات جاری کی گئیں اس موقع پر فلائٹ سیفٹی آفیسر حسن بشیر ڈار نے شرکاء کوبریفنگ دی اور ہوائی اڈے کے قریب مختلف مقامات کی نشاندہی بھی کی جہاں کوڑا کرکٹ جمع تھا
بیس کمانڈر رفیقی ائیر کموڈور عمران ماجد نے کہا کہ ہوائی اڈے کے قریب بڑھتی ہوئی آبادی کیساتھ ساتھ صفائی ستھرائی کے مسائل پر قابو پانا ازحد ضروری ہے کیونکہ بکھرے ہوئے کوڑا کرکٹ،کچرے پر منڈلانے والے پرندے فضائی حادثات کا موجب بن سکتے ہیں جنکی روک تھام ہم سب کی اجتماعی قومی ذمہ داری ہے تاکہ قیمتی قومی اثاثہ جہاز اور پائلٹ کی انمول جان کا تحفظ یقینی بنایا جاسکے
انہوں نے کہا عوام الناس سے اپیل کی کہ اپنے ارد گرد ماحول کو صاف ستھرا رکھیں اور قربانی کے فوری بعد آلائشوں کو بروقت ٹھکانے لگانے کیلئے انتطامیہ سے تعاون کریں تاکہ ارد گردماحول صاف ہواور ہم دیگر خطرناک بیماریوں سے بھی تحفظ پائیں
اجلاس میں ضلع جھنگ،ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ اور ضلع خانیوال کے افسران،وائلڈ لائف اہلکار،ممبران کنٹونمنٹ بورڈ،پاک فضائیہ کے افسران اور صحافیوں نے بھی شرکت کی

0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں