سیالکوٹ( بیوروچیف جھنگ تیز)ناجائز اسلحہ اور6کلو سے زاہد منشیات برآمدکرکے15افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ تفصیلات کیمطابق تھانہ حاجی پورہ کے علاقہ کوٹھی سکول سے پولیس نے دوران گشت ایک شخص جہانگیر سے ایک کلو40گرام چرس، بن حاجی پورہ سے سرفراز سے160گرام چرس، ریلوے پھاٹک سے شعیب سے120گرام چرس، سردار بیگم چوک سے توقیر سے420گرام چرس اور چائنہ چوک سے شوکت علی اور طالب حسین سے ایک کلو120گرام چرس، تھانہ اگوکی کے علاقہ عدالت گڑھا سے مدثر سے350گرام چرس، تھانہ کوٹلی سیدا میر کے علاقہ کوبے چک سے نوید سے385اور شہباز سے140گرام چرس، تھانہ سٹی ڈسکہ کے علاقہ محلہ حاجی پورہ سے محمد افضل سے ایک کلو120گرام چرس، تھانہ بمبانوالہ کے علاقہ قلعہ ٹیک سنگھ سے عمر محتار سے پستول اور5گولیاں اور گوجراں سے امتیاز سے140گرام چرس، تھانہ ائیرپورٹ کے علاقہ ماجرہ کلاں سے بلال حسین سے رائفل اور تھانہ سمبڑیال کے علاقہ بھوپال والہ سے تنزیل اعجاز سے160گرام چرس اور پل نہر ملکھانوالہ سے خالد محمود سے ایک کلو20گرام چرس برآمد کرکے انہیں گرفتار کیا اور مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی۔
تھانہ پھلورہ کے علاقہ خاناوالی میں پولیس نے ایس ڈی او گیپکو فہد کی رپورٹ پر ڈائریکٹ تار لگاکر بجلی چوری کرنے والے شخص امجد اور موضع کنگ میں ایس ڈی او گیپکو عمر کی رپورٹ پر ڈائریکٹ تاریں لگاکر بجلی چوری کرنے اور کار سرکار میں مداخلت کرنے کے الزام میں وفاقت علی اور تین نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

تھانہ رنگپورہ پولیس نے عاصم کو2لاکھ57ہزار روپے کا بوگس چیک دینے کے الزام میں ماجد کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔
تھانہ سول لائن کے علاقہ مسلم پورہ میں معمولی توں تکرار پر ریحان، شہزاد ،جہانگیر اور2کس نامعلوم افراد نے چھریوں کے وار کرکے مدعی بلال کے بھائی چاند کو چھریوں کے وار کرکے زخمی کردیا اور فرار ہو گئے جبکہ زخمی کو طبی امداد کے بعد مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔
تھانہ ہیڈمرالہ کے علاقہ لاڈو پنڈی میں کاشف دوکان پر بیٹھا ہوا تھا کہ سابق رنجش پر رشید، جمیل، جبار، ارشد اور ایک کس نامعلوم مسلح ڈنڈے وغیر ہ سمیت دوکان میں گھس آئے اور ڈنڈوں اور مکوں کے وار کرکے اسے زخمی کردیا اور فرار ہو گئے۔۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ در ج کرکے تفتیش شروع کردی۔

تھانہ صدر سیالکوٹ کے علاقہ گٹو روڑا میں پولیس نے محمد متین کی رپورٹ پر اسکے بھائی محمد کلیم کو اغوا کرنے کے الزام میں نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔ بتایا گیا ہے کہ محمد متین کا بھائی کلیم گھر سے گیا مگر واپس نہ آیا۔ مدعی کے مطابق اسے خدشہ ہے کہ نامعلوم ملزمان نے اسکے بھائی کو اغوا کرلیا ہے۔
تھانہ نیکاپورہ کے علاقہ نواں پنڈ آرائیاں میں محمد اسلم اپنے سسرال گوجرانوالہ گیا ہوا تھا کہ اسکی غیر موجودگی میں نامعلوم چور اسکے گھر کا تالہ توڑ کر گھر میں موجود3لاکھ50ہزار روپے کی نقدی، چار طلائی انگوٹھیاں اور موبائل وغیرہ چوری کرکے لے گئے جبکہ حیات پورہ میں دو نامعلوم ملزمان عبدالقدیر کی ہمشیر کا پرس جس میں اڑھائی ہزار روپے نقد، موبائل وغیرہ تھے چھین کرلے گئے۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی۔
تھانہ صدر پسرور کے علاقہ میں صابر علی کے بیٹے بلاول نے اپنی بھینس اپنے بہنوئی کے ساتھ آئے ہوئے نامعلوم شخص کو فروخت کی اور کچھ دن گزرنے کے بعد پیسوں کے تقاضا پر نامعلوم شخص نے فائرنگ کرکے بلاول کو زخمی کردیا اور فرار ہو گیا۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں