سیالکوٹ:چوری اور ڈکیتی کی مختلف وارداتوں میں شہریوں کو لوٹ لیا گیا۔

سیالکوٹ(بیورورپورٹ) چوری اور ڈکیتی کی مختلف وارداتوں میں شہریوں سے نقدی، غیر ملکی کرنسی، موٹر سائیکلیں و دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔ تفصیلات کیمطابق تھانہ کینٹ کے علاقہ میں جواد حنیف اپنی فیملی کے ساتھ منڈہیر خورد گیا ہوا تھا کہ اسکی غیر موجودگی میں نامعلوم چور اسکے گھر کا تالہ توڑ کر اندر داخل ہو گئے اور گھر میں موجود80ہزار روپے کی نقدی، ڈیڑھ ہزار امریکن ڈالراور لاکھوں روپے مالیت کے20تولے طلائی زیوارت چوری کرکے لے گئے۔ اسی تھانہ کے علاقہ لاری اڈہ میں سہیل کامران نامی شخص دو پٹرول پمپوں میں منیجر تھا اور سیل کی رقم چار لاکھ پچاس ہزار اور2لاکھ10ہزار کی رقم مالک نے سیف میں رکھنے کو کہا جو اس نے سیف میں رکھنے کے بجائے ساتھ لے گیا اور 
واپس نہ آیا۔ تھانہ مراد پور کے علاقہ مسلم کالونی کے رہائشی محمد یعقوب کے گھر باہر سے نامعلوم چور اسکی موٹر سائیکل نمبری ایس ٹی او4897اور مسلم کالونی کے ہی رہائشی اللہ دتہ کی موٹر سائیکل نمبری ایس ٹی ایل2670چوری کرکے لے گئے۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی۔
Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں