شورکوٹ( نوید احمد،نمائندہ جھنگ تیز) پاکستان تحریک انصاف شورکوٹ سٹی کے دفتر واقع جھنگ روڈ میں پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کے وزیراعظم پاکستان منتخب ہونے کی خوشی میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس کی صدارت نائب صدر چوہدری زاہد سلیم شیخ عطاء اللہ ایڈووکیٹ سید ظہیرالدین گیلانی ایڈووکیٹ کلیم اللہ طور عمران راٹھور جنرل سیکرٹری رانا علمدار حسین خاں رانا جاوید اور شیخ عامر نے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ عمران خان کی 22سالہ محنت رنگ لے آئی اور وہ پاکستان کے 22ویں وزیراعظم منتخب ہو گئے یہ سب کچھ عوام کی محبت کا منہ بولتا ثبوت ہے اب نئے پاکستان کی بنیاد رکھی جا چکی ہے اس کے ساتھ ساتھ پی ٹی آئی کے تمام کارکنوں پر ذمہ داری عائد ہو گئی ہے ہم لوگوں کے مسائل حل کروائیں گے اس موقع پر متفقہ طور پر شیخ عامر کو پی ٹی آئی تحصیل شورکوٹ کا صدر منتخب کیا گیا جو پہلے اپنی ذاتی مصروفیات کی وجہ سے پی ٹی آئی کو وقت نہ دے سکے اس موقع پر مٹھائی بھی تقسیم کی گئی اور آتش بازی کا مظاہرہ بھی کیا گیا تقریب میں پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی شفیق گوہر اور عثمان حیدر بخاری شاہد چوہدری ان کے علاوہ سول سوسائٹی اور میڈیا نمائندگان نے شرکت کی۔
Home
تازہ ترین
شورکوٹ
ضلع جھنگ کی خبریں
عمران خان کے وزیراعظم پاکستان منتخب ہونے پر شورکوٹ میں تقریب
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں
(
Atom
)
0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں