مولانا فضل الرحمان کا بنوں کی نشست سے ضمنی انتخاب میں حصہ لینے کا فیصلہ

پشاور: 
جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو ان کی جماعت ایک بار پھر پارلیمانی سیاست میں لانے کی تیاری کی جارہی ہے۔ وہ نامزد وزیراعظم عمران خان کی بنوں سے چھوڑی گئی قومی اسمبلی کی نشست این اے 35 سے ضمنی الیکشن لڑیں گے تاہم اس کا حتمی فیصلہ ایم ایم اے کے اجلاس میں کیا جائے گا۔
این اے 35 سے عمران خان نے سابق وفاقی وزیر اکرم خان درانی کو شکست دی تھی، اس حوالے سے اکرم خان درانی نے اسمبلی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ مولانا فضل الرحمان کا پارلیمانی سیاست میں اہم کردار رہا ہے اور ان کی اسمبلی میں موجودگی ضروری ہے اگر میں این اے کی سیٹ جیت بھی جاتا تو ان کے لیے سیٹ چھوڑ دیتا، اس لئے مولانا فضل الرحمان کو این اے 35 کی نشست لانے کا فیصلہ کیا جارہا ہے۔
Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں