الیکشن کمیشن کے حکم کے باوجودبلدیہ ملازمین تاحال اپنے اہم ترین عہدوں پر براجمان

جھنگ(جھنگ تیز نیوز)الیکشن کمیشن ۱ٓف پاکستان کی جانب سے 25جولائی کے عام انتخابات کے شفاف انعقاد کیلئے سیاسی وابستگیاں رکھنے والے اہم افراد کے اختیارات معطل کرنے کے اعلان کے باوجود جھنگ سمیت کئی اضلاع کے ضلعی چیئرمینز ڈسٹرکٹ زکوٰ ۃ و عشر کمیٹیوں کو تاحال برطرف یا معطل نہیں کیا گیاجس پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پی ٹی ۱ٓئی سمیت دیگر سیاسی جماعتوں نے مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے ضلعی چیئرمینز ڈسٹرکٹ زکوٰ ۃ و عشر کمیٹیوں کو فوری برطرف و معطل کرنے کا مطالبہ کردیاہے۔ مذکورہ سیاسی جماعتوں کے عہدیداران اور 25 جولائی کے عام انتخابات میں امیدواران قومی و صوبائی اسمبلی نے میڈیا سے بات چیت کے دوران کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے سیاسی بنیادوں پر اپنے چہیتوں اور پروردہ افراد بلکہ لیگی عہدیداروں کو ضلعی چیئرمینز ڈسٹرکٹ زکوٰ ۃ و عشر کمیٹیز مقرر کر رکھا ہے جن میں جھنگ سمیت ڈی جی خان، میانوالی ،بھکر،راولپنڈی وغیرہ کے ضلعی چیئرمینز ڈسٹرکٹ زکوٰ ۃ و عشر کمیٹی شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ جھنگ کی ضلعی چیئرمینز ڈسٹرکٹ زکوٰ ۃ و عشر کمیٹی بلحاظ عہدہ مسلم لیگ (ن) خواتین ونگ ضلع جھنگ کی عرصہ دراز سے صدر بھی ہیں جو اپنے سرکاری و محکمانہ اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے نہ صرف ڈسٹرکٹ زکوٰ ۃ و عشر کمیٹی جھنگ کے وسائل بھرپور طریقے سے استعمال کر رہی ہیں بلکہ ان کی جانب سے مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں کی بلاجواز حمایت کا سلسلہ بھی جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ ان افراد کی موجودگی میں الیکشن کمیشن کی جانب سے آزادانہ، غیر جانبدارانہ، منصفانہ اور شفاف انتخابات کے انعقاد کا اعلان شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا۔ انہوں نے کہا کہ یہی نہیں بلکہ محکمہ صحت ، محکمہ تعلیم اور دیگر سرکاری محکموں کے مسلم لیگ (ن) نواز چیف ایگزیکٹو ۱ٓفیسرز، ڈسٹرکٹ ۱ٓفیسرز اور دیگر افسران تاحال اپنے اہم ترین عہدوں پر براجمان ہونے کے ساتھ ساتھ اپنے پسندیدہ لیگی عہدیداروں کیلئے کنویسنگ بھی کررہے ہیں جس سے انتخابی عمل کی شفافیت متاثر ہورہی ہے۔انہوں نے چیف الیکشن کمشنر اور نگران حکومت سے صورتحال کا فوری نوٹس لینے اور مسلم لیگ (ن) نواز تمام افسران کو فوری معطل و تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں