قومی ذمہ داری پوری کرنے کیلئے پاکستان جاناچاہتاہوں۔نواز شریف

لندن( آن لائن)سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان مشکل حالات سے گزررہاہے قومی ذمہ داری پوری کرنے کیلئے پاکستان جاناچاہتاہوں۔انتخابات سے قبل دھاندلی خطرناک کھیل ہے۔
دنیا نیوز کے مطابق مسلم لیگ ن کے سابق صدر میاں محمد نو از شریف نے کہا ہے کہ ملک میں خطرناک کھیل کھیلناپاکستان سے ناانصافی ہے،انتخابات سے قبل دھاندلی خطرناک کھیل ہے ، دھاندلی کی منصوبہ بندی کرنےوالے خام خیالی میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مشکل حالات سے گزررہاہے قومی ذمہ داری پوری کرنے کیلئے پاکستان جاناچاہتاہوں۔ پاکستان کی 70سالہ تاریخ بدلنااورملک کامستقبل بنانامشن ہے، اہلیہ کی صحت یابی کے بعدپاکستان جاکرذمہ داریاں پوری کرناچاہتاہوں،آج کلثوم نوازکاسی ٹی اسکین ہواہے۔ امجدکھوسہ 1985سےڈی جی خان سے ہمارے ممبررہے ہیں۔ امجدکھوسہ کوپارٹی ٹکٹ واپس کرنے پرمجبورکیاجارہاہے۔
Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں