ایم کیو ایم لندن نے انتخابی عمل کو سبوتاژ کرنے کی منصوبہ بندی مکمل کر لی

یورپ(چیف اکرام الدین)حساس اداروں نے پولنگ والے دن کراچی میں بڑے تصادم کے خدشے کا اظہار کردیا ،لیاری گینگ اور ایم کیو ایم لندن کے کارندے کراچی میں انتخابی عمل کو سبوتاژ کرنے کے لیے سرگرم ہوگئے پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملے کی منصوبے بندی کرلی گئی ،ایم کیو ایم لندن کی قیادت نے بذریعہ سوشل میڈیا دہشت گردوں کو خصوصی طور پرکراچی کے ضلع وسطی میں پولنگ اسٹیشنوں اور امیدواروں پر حملوں کاٹاسک دیا ہے۔انتہائی باخبر ذرائع کے مطابق بھارتی خفیہ ایجنسی "را" کی ایما پر ایم کیو ایم لندن کراچی کے انتخابی عمل کو سبوتاژ کرنے کے لیے سرگرم ہوگئی ہے متحدہ لندن کے علاوہ کراچی کے مضافاتی علاقوں میں لیاری گینگ وار کے کارندوں کو بھی ان کے سرپرستوں نے خصوصی ٹاسک دیا ہے،جس میں ان کو ہدایت کی گئی ہے کہ کراچی میں انتخابات والے روز امن و امان کی صورت حال کو خراب کرنے کے لیے تمام حربے استعمال کیے جائیں اور الیکشن کا مکمل بائیکاٹ کیا جائے ۔ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ دنوں لندن میں ایم کیو ایم کے سیکرٹریٹ میں بانی متحدہ الطاف اور بھارتی خفیہ ایجنسی"را"کے اہم ذمے داروں کی ایک ملاقات ہوئی ہے،جس میں پاکستان خصوصاً کراچی میں ہونے والے انتخابات کے حوالے سے اہم بات چیت ہوئی"را" کے عہدیداروں نے کراچی میں امن و امان کی صورت حال بگاڑنے کے لیے الطاف کو ہرممکن تعاون اور معاونت کی یقین دہانی کرائی جس کے بعد لندن قیادت نے ساؤتھ افریقا میں موجود پارٹی سیٹ اپ کو فوری اقدامات کی ہدایت کی لندن سے ہدایت ملنے کے بعد ساؤتھ افریقا سیٹ اپ کے ذمے دار قمر ٹیڈی نے فوری طورپر 6دہشت گردوں پر مشتمل ایک دستہ کراچی روانہ کیا لیکن اس سے قبل یہ کوئی کارروائی کرتے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ان میں سے 2دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا جنہوں نے تمام پلاننگ سے ان اداروں کو آگاہ کیا ذرائع نے بتایا کہ ساؤتھ افریقا سیٹ اپ کے مزید دہشت گرد کراچی کے سلیپرسیلز میں موجود ایم کیو ایم لندن کے دہشت گردوں سے رابطے میں ہیں اور انتخابات کے دن تخریب کاری کی منصوبہ بندی مکمل ہے۔اسی طرح کراچی کے مضافاتی علاقوں میں لیاری گینگ وار کے کارندوں کو بھی اس طرح کی کارروائیوں کی ہدایت کی گئی ہے ۔انتہائی باخبر ذرائع نے بتایا کہ حساس اداروں نے خفیہ معلومات ملنے پر ایم کیو ایم لندن اور گینگ وار کارندوں پر گہری نگاہ رکھی ہوئی ہے اور ان کی جا نب سے پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ پولنگ والے دن انتخابی امیدواروں کی سیکورٹی پر خصوصی توجہ دی جائے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ 24گھنٹے کے دوران قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے شہر میں بڑے کریک ڈاؤن کا امکان ہے جس میں اہم گرفتاریاں کی جاسکتی ہیں ۔واضح رہے کہ 2013ء کے انتخابات میں بھی کراچی کے انتخابی عمل کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی گئی تھی اور مختلف علاقوں میں دھماکوں کے نتیجے میں متعدد افراد جاں بحق ہوگئے تھے.
Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں