کراچی (جھنگ تیز نیوز) تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے اپنے حلقہ انتخاب این اے 246 لیاری سے اپنی انتخابی مہم کا آغاز کیا تاہم جیسے ہی انکی ریلی لیاری کے علاقے آگرہ تاج پہنچی تو علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد سڑکوں پر نکل آئی اور چیئرمین پیپلز پارٹی کے قافلے کو آگے جانے سے روک دیا۔
مشتعل مظاہرین نے بلاول کے قافلے پر حملہ کردیا اور شدید نعرے بازی کی جب کہ پولیس موبائل سمیت متعدد گاڑیوں کے شیشے بھی توڑ دیئے۔ مظاہرین نے پیپلز پارٹی کے پرچم بھی نذر آتش کردیے۔
اس موقع پر پی پی پی کے کارکنوں اور مظاہرین کے درمیان بھی تصادم ہوا جس کے نتیجے ایک شخص زخمی ہوگیا۔ راستہ نہ ملنے کی وجہ سے بلاول کا قافلہ آگے جانے میں ناکام ہوگیا اور واپس بلاول ہاؤس روانہ ہوگیا۔ مشتعل افراد کو روکنے کے لئے پولیس نے لاٹھی چارج کیا تاہم مظاہرین قابو سے باہر رہے۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ لیاری پیپلزپارٹی کا گڑھ ہے لیکن یہاں کے عوام آج بھی پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں۔ لوگوں نے شدید گرمی پانی کی عدم فراہمی پر پانی کی بوتلیں لہرا کر مظاہرہ کیا۔ خواتین مٹکے اٹھا کر گھروں کی چھتوں پر احتجاج کرتی رہیں اور پانی دو پانی دو کے نعرے لگائے۔

0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں