قومی کرکٹ ٹیم نے ہرارے میں پریکٹس کا آغاز کردیا

پاکستان ٹیم نے درخواست کی تھی کہ میچ وینیو پر پریکٹس کا موقع دیا جائے، میزبان بورڈ نے یہ مطالبہ تسلیم کر لیا اور قومی کرکٹرز نے ہرارے اسٹیڈیم میں بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ پریکٹس کی۔ گرانٹ لوڈن وکٹوں کے پیچھے کیچنگ کے لیے سرفراز احمد کو خصوصی پریکٹس کرواتے رہے۔

واضح رہے کہ قومی ٹیم جمعرات کو زمبابوے پہنچی تھی، پاکستان، زمبابوے اور آسٹریلیا کے درمیان سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز یکم جولائی سے ہوگا۔ گرین شرٹس افتتاحی میچ زمبابوے کے خلاف کھیلیں گے، ٹی ٹوئنٹی سیریز کے بعد قومی ٹیم 13 جولائی سے زمبابوے کے خلاف 5 ون ڈے میچز کی سیریز بھی کھیلے گی۔
Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں