اسلام آباد(چیف اکرام الدین )پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما اور ڈاکٹر فورم اسلام آباد کی نائب صدر ڈاکٹر حجمیر بی بی نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف اپنے خواتین ورکرز کے ساتھ ناانصافی بند کریں انہوں نے کہا کہ ریزرو سیٹوں سے خیبر پختونخواہ خواتین ورکرز محروم ہے خیبر پختونخواہ میں ریزرو سیٹوں میں خواتین کے ساتھ نا انصافی ہوئی ہے ہم اس کی پر زور مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ خواتین نے اپنی پارٹی کیلئے بہت جدوجہد کی ہے اور قربانیاں دی ہے اور آج وہ خواتین ریزرو سیٹوں کے حصول سے محروم ہے انہوں نے کہا کہ چیئرمین عمران خان نے کہا تھا کہ ریزرو سیٹیں میرٹ پر ملے گی آج میرٹ کی بات پر چیئرمین عمران خان کیوں خاموش ہے سابق وزیر اعلی پرویز خٹک، شاہ فرمان، عاطف خان اور دیگر نے اپنی اپنی گرلز فرینڈوں اور رشتہ داروں کو ریزرو سیٹ دی ہے جو بہت افسوس کی بات ہے انہوں نے کہا کہ ریزروسیٹ حقدار خواتین کو دینا چاہئے سینئر رہنما ڈاکٹر حجمیر بی بی نے یورپی انٹرنیشل میڈیا جرمن کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ چیئرمین عمران خان سے مطالبہ ہے کہ ریزرو سیٹوں کی تقسیم پر ایکشن لیں اور محروم خواتین کو سیٹ فراہم کرے تا کہ خواتین اپنی جدوجہد کو جاری رکھ سکے.
Home
اسلام آباد
تازہ ترین
قومی
تحریک انصاف اپنی خواتین ورکرز کے ساتھ ناانصافی بند کریں۔ڈاکٹر حجمیر بی بی
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں
(
Atom
)


0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں