راولپنڈی:
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آپریشن ردالفساد کے تحت جنوبی وزیر ستان کے علاقے لدھا کے گاؤں اسپینا میلہ میں ٹی ڈی پیز کی شکل میں دہشت گردوں کی آمد کی اطلاع پر آپریشن کیا گیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں 6 دہشت گرد ہلاک جب کہ پاک فوج کے 2 جوانوں حوالدارعبدالرزاق اور سپاہی ممتازحسین نے جام شہادت نوش کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائی میں مارے گئے دہشت گرد افغانستان میں اپنے ہینڈلرز سے رابطے میں تھے، ہلاک دہشت گردوں سے ہتھیار اورمواصلاتی آلات بھی برآمد ہوئے ہیں۔



0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں