لاہور(جھنگ تیز نیوز)وفاقی حکومت نے پاکستان کی ثقافت اورفلم انڈسٹری کو فروغ دینے کے لئے عیدالفطراورعیدالضحیٰ پر بھارتی فلموں کی نمائش پرپابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ تاہم بھارتی فلموں پر یہ پابندی مختصر ہوگی۔ بھارتی فلموں پر پابندی کا اطلاق عید الفطرپرکیا جائے گا جبکہ اس حوالے سے کوئی حتمی تاریخ سامنے نہیں آئی البتہ ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی فلموں پر پابندی کا اطلاق عید سے دو دن پہلے سے ہوگا جو دو ہفتے تک جاری رہے گا۔ دوسری جانب وفاقی حکومت کی جانب سے فلم ڈسٹری بیوٹرز کو بھی بھارتی فلمیں نہ خریدنے اور سینما گھروں میں نہ لگائے جانے کی ہدایت کردی گئی ہے۔ واضح رہے اس عید کے موقع پر بالی ووڈ سلطان سلمان خان کی ایکشن اورتھرل سے بھرپورفلم 146ریس تھری145 ریلیز ہورہی ہے جو حکومتی فیصلے کے بعد پاکستان کے سینیما گھروں میں نمائش کیلئے نہیں لگے گی۔
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں
(
Atom
)



0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں