رنگپور کینال کی بندش سے پانی کی کمی کے پیش نظر لاکھوں کسانوں کا نقصان ہو رہا تھا

اٹھارہ ہزاری (نمائندہ جھنگ تیز نیوز)یونین کونسل کوٹ مراد،روڈوسطان اور اچگل امام کے چئیرمن اور کاشتکار رہنماؤں مہر کاشف سربانہ محمد اسحاق نمبر دار اور حاجی غلام قاسم نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ رنگپور کینال کی بندش سے پانی کی کمی کے پیش نظر لاکھوں کسانوں کا نقصان ہو رہا تھا نہر کو چلوانے میں سابق ایم پی اے فیصل حیات جبوآنہ کی بھرپور کوشش قابل تعریف ہے اس پر ان کے بیحد شکریہ ادا کرتے ہیں اور محکمہ آبپاشی کے حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ مذکورہ نہر میں پانی کی مقدار بڑھائی جائے مقامی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فیصل حیات جبوآنہ نے ہمیشہ عوام کے مسائل کو اجاگر کیا ہے اور انہیں حل کروایا ہے کاشتکاروں کے حقوق کیلئے بھی بھرپور جدو جہد کرتے ہیں آئیندہ الیکشن میں انکی کامیابی یقینی ہے 
Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں